ایران پر اسرائیلی حملے میں بھارت کے مبینہ کردار پر سوالات، علاقائی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی

news-banner

دنیا - 28 فروری 2026

اسلام آباد: ایران پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں بھارت کے ممکنہ کردار سے متعلق نئے دعوے سامنے آنے کے بعد خطے کی سفارتی صورتحال پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی افسر اسٹیو کوہن نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی صرف مغربی ممالک کی پالیسی کا حصہ نہیں بلکہ اس میں بھارت کی حمایت بھی شامل رہی۔

 

انٹرویو کے دوران بھارت کو اسرائیل کا قریبی اتحادی قرار دیا گیا، جس کے بعد ماہرین نے دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی خارجہ حکمت عملی خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی قربت اور مبینہ انٹیلی جنس تعاون نے ایران سمیت خطے کے کئی ممالک میں تشویش پیدا کی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت نے بھارت کی خارجہ پالیسی اور اس کے علاقائی کردار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ صورتحال مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔