World

ابوظہبی میں ایرانی میزائل حملے کے دوران پاکستانی شہری جاں بحق

ابوظہبی میں ایرانی میزائل حملے کے دوران پاکستانی شہری جاں بحق
۱۹۹ دن پہلے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی ہلاکت میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ہوئی تاہم تاحال اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 

پاکستانی سفارتی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معاملے کی تفصیلات جاننے کے لیے اماراتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق پاکستانی شہری کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے عمل کی مذمت کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں