برطانیہ کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا اعلان

news-banner

دنیا - 01 مارچ 2026

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں شریک ہو گیا ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی جنگی طیارے اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی فضاؤں میں موجود ہیں اور ایک مربوط علاقائی دفاعی آپریشن کا حصہ بن کر کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

 

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنا انتہائی ضروری ہے اور صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

 

 انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر عالمی رہنماؤں سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتیں جب کسی ملک میں مداخلت کرتی ہیں تو ان کا اصل مقصد وسائل پر قبضہ کرنا ہوتا ہے، اور امریکا کی قیادت اسی سوچ کی نمائندگی کرتی ہے۔