تازہ ترین - 01 مارچ 2026
نام نہاد آل راؤنڈرز کی ناکامی، سری لنکا کو شکست کے باوجود پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
کھیل - 01 مارچ 2026
پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز فتح کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، جس کے بعد ٹیم کے نام نہاد آل راؤنڈرز کی ناقص کارکردگی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
شاداب خان، محمد نواز اور کپتان سلمان علی آغا پورے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔
شاداب خان نے ورلڈ کپ میں 118 رنز بنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان علی آغا سات میچوں میں صرف 60 رنز بنا سکے اور صرف ایک وکٹ لے پائے۔
محمد نواز نے بھی سات میچوں میں محض 15 رنز اسکور کیے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنر صائم ایوب نے بولنگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم بیٹنگ میں صرف 70 رنز بنا سکے، جو ٹیم کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔
آخری میچ میں پاکستان نے 213 رنز کا دفاع کرتے ہوئے سری لنکا کو 207 رنز تک محدود رکھا اور 5 رنز سے کامیابی حاصل کی، لیکن اس فتح کے باوجود پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
دیکھیں

