عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا

news-banner

کھیل - 01 مارچ 2026

قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

 

ایکسپر یس نیوز سے گفتگو میں عثمان قادر نے سوشل میڈیا پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا کہ میری کرکٹ ابھی بھی جاری رہ سکتی ہے اور مجھے مزید پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لے لی جائے۔

 

عثمان قادر مرحوم ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں اور ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 

 

لیگ اسپنر عثمان قادر نے اکتوبر 2024 میں پی سی بی کے رویے سے مایوسی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔