تازہ ترین - 01 مارچ 2026
پریانکا چوپڑا نے بتایا کیوں بالی وڈ چھوڑ کر ہالی وڈ میں کام کیا
انٹرٹینمنٹ - 01 مارچ 2026
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ہالی وڈ میں کام کرنے کی وجہ بتائی، حالانکہ ان کی بالی وڈ کیرئیر بہت کامیاب رہی ہے۔
انڈین میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ ہندی فلموں میں کام کے دوران انہیں کئی وجوہات کی بناء پر خود کو محدود محسوس ہوا۔
انہوں نے بتایا، “مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں بالی وڈ چھوڑنا چاہتی ہوں، لیکن میں اپنے کام کو وسیع کرنا چاہتی تھی۔
ایسے مواقع ملے جو مجھے ایک فنکار کے طور پر آگے بڑھنے پر مجبور کر گئے، اور اسی وجہ سے میں امریکہ میں کام کرنے پہنچی۔”
پریانکا نے مزید کہا کہ پچھلے 12 سال یا اس سے زیادہ عرصے میں اچھے کام کا انتخاب کرنا آسان نہیں رہا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی وڈ یا ہالی وڈ میں سے کس کو ترجیح دیں گی، تو انہوں نے کہا، “مجھے بھارتی فلمیں پسند ہیں، اور بھارت واپس آکر واقعی خوش ہوں، لیکن میں دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرنا چاہتی، مجھے دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا پسند ہے۔”
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں انڈسٹریز میں کام کرنا منفرد تجربہ ہے کیونکہ ان کی ثقافتیں مختلف ہیں، اور اب میرا دماغ دو مختلف طریقوں سے کام کر سکتا ہے، جو واقعی حیرت انگیز اور دلچسپ ہے۔
دیکھیں

