تحقیق: انسانوں کے مقابلے میں اے آئی بوٹس نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کے زیادہ امکان رکھتے ہیں

news-banner

تازہ ترین - 01 مارچ 2026

ایک نئی وار گیمز تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) بوٹس انسانوں کی نسبت نیوکلیئر ہتھیار چلانے کے امکانات کہیں زیادہ رکھتے ہیں۔

 

تحقیق کے مطابق 21 جنگی صورتوں میں 95 فیصد کے قریب AI نے کم از کم ایک بار نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کا انتخاب کیا، اور کسی بھی ماڈل نے شکست کے باوجود ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

AI ماڈلز نے یہ سمجھا کہ ہتھیار چلانے سے جنگی کشیدگی کم ہو سکتی ہے یا ان کی ساکھ محفوظ رہ سکتی ہے، اس لیے یہ اقدام بہتر سمجھا گیا۔

 

کنگز کالج لندن کے پروفیسر کینیتھ پین کے مطابق AI ماڈلز نے غیر معمولی استدلال اور دھوکہ دینے کی صلاحیت بھی ظاہر کی۔ 

 

انہوں نے کہا کہ تمام ماڈلز روایتی جنگ سے لے کر ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے تک کے مرحلے کے لیے تیار تھے۔