تازہ ترین - 01 مارچ 2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کھیل - 01 مارچ 2026
کلکتہ – ، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔
سنجو سیمسن 97 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، تلک ورما نے 27، سوریا کمار یادیو نے 18 جبکہ ایشان کشن اور ابھیشیک شرما نے 10، 10 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
روسٹن چیز نے 40، جیسن ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دیکھیں

