واٹس ایپ ہیکنگ روکنے کیلئے پاکستان میں نیا ڈبل او ٹی پی سکیورٹی سسٹم متعارف

news-banner

تازہ ترین - 02 مارچ 2026

کیلیفورنیا / پاکستان: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا سکیورٹی سسٹم تیار کر لیا ہے۔

 

اس نظام کو “میٹا او ٹی پی” کا نام دیا گیا ہے، جس میں صارفین کے اکاؤنٹس کے لیے ڈبل او ٹی پی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ 

 

اگر پہلا او ٹی پی ہیکرز کے ہاتھ لگ جائے تو تین منٹ بعد دوسرا او ٹی پی خودکار طور پر جاری ہو جائے گا۔

 

 یہ فیچر آن لائن فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا اور او ٹی پی لیک ہونے کی صورت میں صارفین کو اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کا آپشن بھی فراہم کرے گا۔

 

پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ نیا سکیورٹی فیچر سب سے پہلے پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا، جس سے پاکستان اس جدید سسٹم کا پہلا فائدہ اٹھانے والا ملک بن جائے گا۔