پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

news-banner

کھیل - 03 مارچ 2026

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کی تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے آ گئیں ہیں۔

 

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت کی تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔

 

تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

 

سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل شیڈول چند دنوں میں جاری کیا جائے گا۔ 

 

انہوں نے تصدیق کی کہ ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ بہتریاں درکار ہیں، لیکن اس سیزن میں پشاور میں کچھ میچز منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

مالی امور کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ او زی گروپ نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک تمام واجبات ادا کر دیے تھے، اور بینک گارنٹی موجود ہے۔

 

 تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

 

انہوں نے نوجوان متحرک کھلاڑیوں جیسے گوہر شاہ کا خیرمقدم کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔

 

پی ایس ایل کا کوئی میچ بیرون ملک رکھنے کے حوالے سے سلمان نصیر نے کہا کہ جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ سال یا اگلے سال ممکن ہو سکے گا۔