Breaking News

روحانی مشورے دینے والا ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف

روحانی مشورے دینے والا ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف
۱۵۸ دن پہلے

 دنیا میں انسان سکون اور اطمینان کے لیے روحانیت کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے عقائد کے مطابق روحانی رہنماؤں سے مشورے لیتا ہے۔

 

اب جاپانی محققین نے ایک جدید انسان نما ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے روحانی مشورے دے سکتا ہے۔

 

یہ روبوٹ حساس اور پیچیدہ موضوعات پر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے اور مستقبل میں انسانی راہبوں کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار بھی ہو سکتا ہے۔

 

’’بدھا رائڈ‘‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ روبوٹ بدھ مت کی نایاب تعلیمات میں تربیت یافتہ ہے اور آواز کے ذریعے رابطہ قائم کرتے ہوئے مذہبی مقامات کی موجودگی کا احساس بھی دلوا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں