حماد شعیب نے رنویر سنگھ سے موازنہ اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ردعمل دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 03 مارچ 2026

 پاکستانی اداکار، ماڈل اور ڈانسر حماد شعیب نے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ سے اپنے موازنہ اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر اپنا موقف واضح کیا۔

 

حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں حماد شعیب نے اپنے کیریئر اور سوشل میڈیا کے تجربات پر کھل کر بات کی۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا رنویر سنگھ سے موازنہ کیا گیا کیونکہ ان کی شکلیں ملتی جلتی ہیں۔

 

حماد نے کہا: “رنویر سنگھ ایک عظیم اداکار اور بہترین پرفارمر ہیں، لیکن میرا مقصد ان کی نقل کرنا یا ان جیسا بننا نہیں ہے۔

 

 میں اپنی محنت اور صلاحیت سے اپنی شناخت بنانا چاہتا ہوں، الحمدللہ، میں نے ایسا کیا اور اب مجھے رنویر سنگھ کا کاپی ٹیگ نہیں ملتا۔”

 

سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار ایسے تبصرے پڑھتے ہیں جیسے “یہ پتھر کا اداکار ہے” یا “واہ، یہ شاندار اداکاری ہے، براہ کرم ٹی وی پر آئیں”۔ 

 

وہ زیادہ تر یوٹیوب کمنٹس نہیں پڑھتے اور خوش قسمت ہیں کہ انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ 

 

انہوں نے زور دیا کہ زیادہ تر فیڈ بیک مثبت اور حوصلہ افزا ہوتا ہے، جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔