کھیل - 05 مارچ 2026
سینیٹ حملے روکنے میں ناکام، لبنان میں حماس رہنما شہید، آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی
دنیا - 05 مارچ 2026
واشنگٹن / تہران: سینیٹ صدر کو حملے روکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی جبکہ مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 1045 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لبنان میں ایک رہائشی کمپلیکس پر ڈرون حملے میں حماس رہنما وسیم العلی اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق اب تک 1332 حملے کیے جا چکے ہیں جن میں 636 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 105 شہری تنصیبات اور 14 طبی مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی جبکہ خطے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔
دیکھیں

