کاروبار - 05 مارچ 2026
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی معطل
کاروبار - 05 مارچ 2026
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان کو جنگی حالات کے خاتمے تک قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی۔
قطر گیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ کے لیے قطر سے آٹھ ایل این جی کارگوز پاکستان آنے تھے، لیکن اب صرف دو کارگوز پہنچے ہیں۔
بقیہ چھ کارگوز 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو متوقع تھے۔
پاکستان کو موجودہ ایل این جی کی محدود مقدار کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی۔
20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوگی، جس کے اثرات توانائی اور پیداوار پر پڑ سکتے ہیں۔
دیکھیں

