کاروبار - 05 مارچ 2026
سونے اور چاندی کی مقامی و عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی
کاروبار - 05 مارچ 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کی کمی کے بعد 5,144 ڈالر ہو گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2,800 روپے کمی کے بعد 537,162 روپے پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,401 روپے کی کمی کے بعد 460,529 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی مقامی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فی تولہ چاندی 194 روپے کی کمی کے بعد 8,810 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 166 روپے گھٹ کر 7,553 روپے پر آگئی۔
دیکھیں

