انٹرٹینمنٹ - 05 مارچ 2026
سپریم کورٹ کے حتمی فیصلوں کے خلاف اپیل نہیں سنی جا سکتی: وفاقی آئینی عدالت
پاکستان - 05 مارچ 2026
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلوں کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نگرانی یا اپیل سننے کا اختیار نہیں دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ آئین لامتناہی مقدمہ بازی کی اجازت نہیں دیتا اور قانونی تنازعات کا کہیں نہ کہیں اختتام ضروری ہوتا ہے۔
عدالت کے مطابق زمین کے معاوضے کا معاملہ عوامی اہمیت کا نہیں بلکہ نجی نوعیت کا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت نے 12 ستمبر 2024 کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو اصلاحی نظرثانی کے نام پر دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔
دیکھیں

