مصباح الحق اور سرفراز احمد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں شامل

news-banner

کھیل - 05 مارچ 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر Aleem Dar کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد کمیٹی کی نئی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔

 

نئی تشکیل کے تحت سابق قومی کپتان Misbah-ul-Haq اور Sarfaraz Ahmed کو باضابطہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

 

اب چار رکنی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری سنبھالے گی، جس میں Aaqib Javed, Asad Shafiq, مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق علیم ڈار کے استعفے کے بعد سلیکشن کمیٹی سے ڈیٹا اینالسٹ Usman Hashmi کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیے جانے کا امکان موجود ہے۔ 

 

یاد رہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے قبل بھی سلیکشن کے عمل میں مشاورتی کردار ادا کرتے رہے ہیں، تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے۔