آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی، متعدد ٹھکانے تباہ

news-banner

پاکستان - 07 مارچ 2026

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت پاک افغان سرحدی علاقے میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی کے باعث شدت پسند اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے جبکہ کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی حکمت عملی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اور پسپائی کا سامنا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف حاصل ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔