پٹرول مہنگا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا

news-banner

کاروبار - 07 مارچ 2026

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

 

 پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 78 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 68 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تو وفاقی حکومت کو ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں کمی کر کے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینا چاہیے۔

 

 ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باوجود ٹرانسپورٹرز کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔