دنیا - 07 مارچ 2026
گوادر میں دو کاروں کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی
پاکستان - 07 مارچ 2026
گوادر کے علاقے منیجی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وجہ سے پیش آیا کہ ایک گاڑی سڑک پر خراب ہونے کی وجہ سے رک گئی تھی۔
حادثے میں ملوث ایک کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ دوسری کراچی سے گوادر آ رہی تھی۔ موقع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جا سکیں۔
دیکھیں

