پاکستان - 09 مارچ 2026
جنگ دوسرے ہفتے میں داخل: اصفہان اور نجف آباد پر اسرائیلی حملے، جنوبی لبنان میں رہائشی عمارت تباہ، درجنوں شہید
دنیا - 08 مارچ 2026
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں اصفہان کے مختلف علاقوں اور نجف آباد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں بچوں سمیت تقریباً 20 شہری شہید ہو گئے۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جوابی کارروائیوں میں 220 سے زائد امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر کسی ہمسایہ ملک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو اسے دفاعی ردعمل دینا پڑے گا۔
دریں اثنا چین نے امریکا اور اسرائیل سے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
دیکھیں

