پاکستان - 09 مارچ 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ حکومت کی بڑی کوشش کا نتیجہ ہے: خواجہ آصف
پاکستان - 08 مارچ 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محدود اضافہ برقرار رکھنا حکومت کی بڑی کوشش کا نتیجہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں محدود اضافہ ممکن بنانے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کیے گئے۔
ان کے مطابق اگر یہ اقدامات نہ کیے جاتے تو آج پٹرول کی قیمت 375 روپے فی لٹر تک پہنچ سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران سے متعلق تناؤ نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
دیکھیں

