پاکستان - 09 مارچ 2026
خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، صدر اور وزیراعظم
پاکستان - 08 مارچ 2026
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی مؤثر شمولیت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
اس سال خواتین کا عالمی دن ’’حقوق، انصاف اور عمل: تمام خواتین اور بچیوں کے لیے‘‘ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قومی ترقی کے لیے خواتین کی مساوی شرکت کو ناگزیر قرار دیا تھا۔
انہوں نے بے نظیر بھٹو کی قیادت کو پاکستانی خواتین کے عزم اور صلاحیت کی روشن مثال قرار دیا اور کہا کہ کاک پٹ سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، جبکہ خواتین کو تعلیم، روزگار، جائیداد اور مالی وسائل تک مساوی رسائی دینا ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ملک کی پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
ان کے مطابق تعلیم، کھیل، کاروبار، صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کی خدمات قابل فخر ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
دیکھیں

