پنجاب کی بیٹیاں میری ریڈ لائن ہیں، تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مریم نواز

news-banner

پاکستان - 08 مارچ 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیاں ان کی ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں اور ان کے تقدس اور تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ہر اس عورت کی آواز ہیں جسے ماضی میں دبایا گیا۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ستون بن چکی ہیں اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

 ان کے مطابق خواتین کو تعلیم، صحت، تحفظ اور حکومتی فیصلوں میں شمولیت کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن، پینک بٹن اور دیگر حفاظتی اقدامات کا ذکر کیا جبکہ معاشی خودمختاری کے لیے آسان کاروبار، تربیتی پروگرامز اور پیڈ انٹرن شپس جیسے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، ای بائیکس، اسکالرشپس اور بہتر صحت کی سہولیات جیسے اقدامات کے ذریعے پنجاب کی خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ خودمختار اور کامیاب زندگی گزار سکیں۔