لاہور میں بارش کے کم امکانات، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

news-banner

تازہ ترین - 08 مارچ 2026

محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہلکی بارش کے کم امکانات ظاہر کیے ہیں جبکہ شہر کا موسم قدرے معتدل ہو گیا ہے اور ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

ادارے کے مطابق شہر میں آج 5 سے 10 فیصد تک بارش کا امکان ہے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

 

 اس وقت شہر میں تقریباً 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 276 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 مختلف علاقوں میں بھی آلودگی کی شرح زیادہ رہی جن میں علامہ اقبال ٹاؤن (390)، غازی روڈ (323)، برکی روڈ (302) اور ماڈل ٹاؤن (283) شامل ہیں۔