پاکستان - 09 مارچ 2026
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا طاقتور ماڈل متعارف کرا دیا
تازہ ترین - 08 مارچ 2026
امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا اور زیادہ طاقتور ماڈل GPT-5.4 متعارف کرا دیا ہے جسے خاص طور پر پیچیدہ اور پیشہ ورانہ نوعیت کے کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق کمپنی نے جمعرات کو اس نئے ماڈل کے اجرا کا اعلان کیا۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل جدید منطق، کوڈنگ اور ورک فلو کی صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے اور اسے پہلے کے ماڈل GPT-5.3 کوڈکس کی بنیاد پر مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
کمپنی نے اس کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی 5.4 پرو بھی متعارف کرایا ہے جو پیشہ ورانہ اور پیچیدہ کاموں کے لیے زیادہ طاقتور ورژن سمجھا جا رہا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق یہ ماڈل اسپریڈ شیٹس، پریزنٹیشنز اور دستاویزات کے ساتھ کام کرنے میں بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
نئے ورژن میں بڑے سیاق و سباق کو سمجھنے کی بہتر صلاحیت اور ویب سرچ کے ساتھ مضبوط انضمام شامل کیا گیا ہے۔
یہ اسکرین شاٹس سے انٹرفیس کے مختلف عناصر کو پہچان سکتا ہے اور بعض سافٹ ویئر میں کی بورڈ اور ماؤس کے ذریعے بنیادی آپریشنز بھی انجام دے سکتا ہے۔
بنچ مارک ٹیسٹ کے مطابق نئے ماڈل نے پچھلے ورژنز کے مقابلے میں بہتر نتائج دیے ہیں اور کئی کیسز میں صنعتی ماہرین کے برابر یا ان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ماڈل پہلے کے مقابلے میں زیادہ درست معلومات فراہم کرتا ہے اور غلط معلومات پیدا ہونے کا امکان بھی کم ہے۔
دیکھیں

