ایران میں نئے سپریم لیڈر پر اتفاق، اسرائیل نے ہر جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

news-banner

دنیا - 08 مارچ 2026

تہران: ایران کی مجلس خبرگان نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ اسرائیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

 

رکن مجلس خبرگان محمد میر باقر کے مطابق زیادہ تر ارکان نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر متفق ہیں، تاہم عمل سے متعلق کچھ رکاوٹیں ابھی باقی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔

 

 عرب میڈیا کے مطابق اراکین کی اکثریت مجتبیٰ خامنہ ای کو منتخب کرنے کے حق میں ہے، جو عوام کی رائے اور مرحوم سپریم لیڈر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

 

کچھ اراکین کی رائے مختلف ہے، لیکن یہ اختلاف مخلصانہ ہے اور سیاسی مقاصد پر مبنی نہیں۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے باضابطہ اعلان میں تاخیر ہے۔

 

 ایرانی میڈیا کے مطابق ارکان میں یہ معمولی اختلاف ہے کہ حتمی فیصلہ براہِ راست اجلاس کے بعد کیا جائے یا موجودہ حالات میں اس رسمی عمل کے بغیر اعلان کر دیا جائے۔

 

آیت اللہ محسن حیدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں براہِ راست ووٹنگ ممکن نہیں، تاہم منتخب امیدوار مرحوم سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ایسا ہے جسے دشمن ناپسند کرے۔

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ وہ علی خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بناتی رہے گی۔ اسرائیل نے واضح کیا کہ جانشین کے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام افراد بھی خطرے میں ہیں اور ان پر بھی حملہ کرنے سے ہچکچائے