پاکستان - 09 مارچ 2026
پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، فیصلہ کن مقابلہ تین مئی کو لاہور میں متوقع
کھیل - 08 مارچ 2026
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جبکہ باقاعدہ شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
ایونٹ کا پہلا مقابلہ چھبیس مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین آپس میں مد مقابل ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر سات مقابلے کھیلے گی۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹیمیں دو گروہوں میں تقسیم ہوں گی، جہاں ہر ٹیم مزید تین تین مقابلے کھیلے گی۔
اس طرح پلے آف سے قبل ہر ٹیم کے کل دس مقابلے مکمل ہوں گے۔
پلے آف مرحلے میں پہلا کوالیفائر اٹھائیس اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ پہلا ایلی منیٹر انتیس اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا اور فیصلہ کن مقابلہ تین مئی کو لاہور میں ہوگا۔
دوسرے مرحلے کے گروپوں میں ایک گروپ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہوں گے۔
دیکھیں

