یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 مارچ 2026

پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 

رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو بہت پذیرائی ملی۔ 

 

تاہم شادی کے بعد دونوں کے تعلقات بہتر نہ ہو سکے اور وہ ساتھ نہیں رہ پائے۔

 

رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ وہ اب اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ وہ منافقت پر مبنی دوستی یا رشتہ نہیں چلا سکتے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کیوان کے لیے ان کی محبت اور حمایت ہمیشہ رہے گی اور ان کی تمام دولت بھی بیٹے کے نام ہوگی۔

 

یوٹیوبر نے کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے تیس سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اس لیے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

 

رجب بٹ نے مزید کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور کئی ایسے پیغامات ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے، اور وہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔