پاکستان - 09 مارچ 2026
سدرہ نیازی کا کترینہ کیف سے موازنے پر مزاحیہ ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 08 مارچ 2026
پاکستانی ٹی وی اداکارہ سدرہ نیازی نے پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کو اکثر کترینہ کیف سے تشبیہ دی جاتی ہے، کیا کبھی اس پر کترینہ کیف کو اعتراض ہوا؟
سدرہ نیازی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ کا بھی موازنہ کپل شرما سے کیا جاتا ہے، کیا انہیں اس پر اعتراض ہوا؟
اداکارہ نے کہا کہ ان میں اور کترینہ کیف میں واضح فرق ہے، مگر انہیں معلوم ہے کہ لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ یامی گوتھم سے بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یامی گوتھم کا کام زیادہ نہیں دیکھا، اور شکل و صورت میں دونوں کے درمیان فرق ہے۔
اسی پروگرام میں سدرہ نیازی نے اپنے شوہر کے بارے میں بھی بات کی، بتایا کہ وہ لاہور کے کھانوں کے بہت شوقین ہیں، ایک پراسرار شخصیت کے مالک ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا نام میڈیا میں ظاہر نہ ہو۔
میزبان نے بتایا کہ پروگرام سے قبل انہیں کئی فون کالز موصول ہوئیں جن میں تاکید کی گئی کہ شوہر کا نام نہ لیا جائے۔
دیکھیں

