سدرہ نیازی کا کترینہ کیف سے موازنے پر مزاحیہ ردعمل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 مارچ 2026

پاکستانی ٹی وی اداکارہ سدرہ نیازی نے  پروگرام میں شرکت کی،  پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کو اکثر کترینہ کیف سے تشبیہ دی جاتی ہے، کیا کبھی اس پر کترینہ کیف کو اعتراض ہوا؟

 

 سدرہ نیازی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ کا بھی موازنہ کپل شرما سے کیا جاتا ہے، کیا انہیں اس پر اعتراض ہوا؟

 

اداکارہ نے کہا کہ ان میں اور کترینہ کیف میں واضح فرق ہے، مگر انہیں معلوم ہے کہ لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ یامی گوتھم سے بھی کرتے ہیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ یامی گوتھم کا کام زیادہ نہیں دیکھا، اور شکل و صورت میں دونوں کے درمیان فرق ہے۔

 

اسی پروگرام میں سدرہ نیازی نے اپنے شوہر کے بارے میں بھی بات کی، بتایا کہ وہ لاہور کے کھانوں کے بہت شوقین ہیں، ایک پراسرار شخصیت کے مالک ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا نام میڈیا میں ظاہر نہ ہو۔ 

 

میزبان نے بتایا کہ پروگرام سے قبل انہیں کئی فون کالز موصول ہوئیں جن میں تاکید کی گئی کہ شوہر کا نام نہ لیا جائے۔