پاکستان - 09 مارچ 2026
بادشاہ نے ہریانوی گانے کے تنازع پر معافی مانگ لی
انٹرٹینمنٹ - 08 مارچ 2026
40 سالہ بادشاہ کو حال ہی میں اپنے گانے ’تاتیری‘ کے باعث مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور انہیں ہریانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن نے بھی طلب کیا تھا۔
بادشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو ہریانہ کا بیٹا سمجھتے ہیں اور ہمیشہ ہریانہ کی ثقافت اور زبان کو فروغ دینے کی کوشش کرتے آئے ہیں۔
متنازع گانے ’تاتیری‘ پر الزام تھا کہ اس میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ اور مناظر شامل تھے، اور ویڈیو میں اسکول یونیفارم میں لڑکیوں کو رقص کرتے اور نامناسب اشارے کرتے دکھایا گیا تھا۔
بادشاہ نے اعلان کیا کہ وہ یہ گانا تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا رہے ہیں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
دیکھیں

