پاکستان - 09 مارچ 2026
غصیلے نوجوانوں کو صحت کے کون سے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں؟
تازہ ترین - 08 مارچ 2026
جرنل ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں جارحانہ رویہ جسمانی عمر میں تیزی اور زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
یونیورسٹی آف ورجینیا کے محققین نے جنوب مشرقی حصے کے شہری اور مضافاتی علاقوں کے 121 مڈل اسکول طلبا (46 لڑکے اور 75 لڑکیاں) کا مطالعہ کیا۔
شرکا کو 13 سال کی عمر سے نوجوانی تک فالو کیا گیا، جس میں والدین اور ساتھیوں نے ان کے جارح رویے پر رائے دی۔
جب شرکا 30 سال کے ہوئے تو سائنسدانوں نے ان کے جسمانی یا حیاتیاتی بڑھاپے کا اندازہ لگایا۔
اس کے لیے بلڈ پریشر، سوزش، خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول کی سطح، اور مدافعتی نظام کی کارکردگی کو جانچا گیا۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ غصہ کرنے والے نوجوان بعد میں طبعی صحت کے پیچیدہ مسائل کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔
دیکھیں

