دنیا - 09 مارچ 2026
قطری وزیرِاعظم کی تمام فریقین سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کی اپیل
دنیا - 09 مارچ 2026
دوحہ: قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع میں شامل تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
سکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا اور تناؤ کم کرنے کی کوششیں کرے گا، حالیہ واقعات نے تہران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسا سفارتی حل تلاش کرنا ضروری ہے جو تمام فریقین کے تحفظات دور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ایسے ممالک پر حملے بند کرنا ہوں گے جو اس جنگ میں براہِ راست شامل نہیں ہیں، خاص طور پر خلیجی ممالک۔
گزشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مربوط حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک پر میزائل داغے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔
دیکھیں

