پاکستان - 09 مارچ 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر سے تجاوز کر گئی
دنیا - 09 مارچ 2026
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت ایک روز میں تقریباً 25 فیصد بڑھ گئی، جس سے عالمی منڈی میں قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
یہ فروری 2022 کے بعد سب سے بڑی اضافہ ہے، جب روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہوئی، جس سے فی اونس قیمت 157 ڈالر کی کمی کے بعد 5,023 ڈالر ہوگئی
دیکھیں

