کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 2 گرفتار

news-banner

پاکستان - 09 مارچ 2026

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے نیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اریب عرف مشتاق اور مزمل ہیں۔

 

 محمد اریب عرف مشتاق کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔

 

رینجرز کے مطابق اریب اپنے ساتھی مناز عرف مانی اور اصغر کے ساتھ مل کر دکانداروں اور کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس کے دونوں ساتھی پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

 اریب ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد شہر میں روپوش رہا۔

 

دوسرا ملزم مزمل بھتہ مافیا کے سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کا قریبی ساتھی ہے اور اپنے گروپ کے ساتھ مختلف کاروباری افراد سے بھتہ وصولی میں شامل رہا۔

 

حکام کے مطابق ملزمان اور ان کے ساتھی بھتہ کی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

 

ترجمان نے بتایا کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔