پاکستان - 09 مارچ 2026
سپین، جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی امریکی اسرائیلی حملے کی مخالفت کر دی
دنیا - 09 مارچ 2026
جنیوا: سپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
سوئس وزیر دفاع فِسٹر نے کابینہ کے حوالہ سے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ شہری آبادی کے تحفظ کے لیے لڑائی بند کریں۔
وزیر دفاع کے مطابق فیڈرل کونسل ایران پر حملے کو تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور ان ممالک کا ذکر کیا جو اس اصول کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکا اور اسرائیل۔
دوسری جانب سپین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ لوگ غلط فہمی پھیلارہے ہیں کہ سپین تنہا رہ گیا، حالانکہ سپین نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں پہل کی تھی اور اب دیگر ممالک بھی ایران جنگ کی مخالفت کررہے ہیں، جبکہ جنگ کی حمایت کرنے والے تنہا رہ جائیں گے۔
دیکھیں

