عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی حمایت کر دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 09 مارچ 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد ان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔

 

ایک حالیہ گفتگو میں عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ ان کے اور فہد مصطفیٰ کے درمیان تلخ کلامی کو غیر ضروری طور پر بڑھا کر پیش کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے محنت سے اپنا کیریئر بنایا ہے، اس لیے کسی ایک بات کی وجہ سے ان کے پورے پیشہ ورانہ سفر پر تنقید کرنا درست نہیں۔

 

عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے فہد مصطفیٰ نے وہ بات مزاح کے انداز میں کہی ہو یا اس وقت کے حالات کے مطابق وہ مناسب نہ سمجھی گئی ہو۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اور سب لوگ آگے بڑھ چکے ہیں، اس لیے کسی ایک بات کی بنیاد پر کسی کے کام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ 

 

زیادہ تنقید ہونے کی وجہ سے وہ فہد مصطفیٰ کی حمایت میں سامنے آئیں۔