پاکستان - 10 مارچ 2026
پشاور میں دوسرے رنگ روڈ منصوبے کی لاگت 60 ارب روپے متوقع
پاکستان - 10 مارچ 2026
پشاور: خیبر پختونخوا کی حکومت پشاور کے جنوبی حصے میں دوسرے رنگ روڈ منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس کی ابتدائی تخمینہ لاگت 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں آؤٹر رنگ روڈ پر بات کی گئی، جس کی متوقع لمبائی تقریباً 31 کلومیٹر ہوگی۔
نئی رنگ روڈ پشاور کے جنوبی حصے کو کور کرے گی، ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔
منصوبے کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کے لیے منصوبے میں مناسب انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔
انہوں نے این ایچ اے سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ پشاور بس ٹرمینل کے قریب انٹرچینج بنایا جا سکے، جس سے بسیں شہر میں داخل ہوئے بغیر ٹریفک کو براہ راست سہولت فراہم کر سکیں۔
اس کے علاوہ رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دیکھیں

