ایران نے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغ دیے: نیویارک ٹائمز رپورٹ

news-banner

دنیا - 10 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق موجودہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے تقریباً 2000 ڈرونز اور 500 میزائل مختلف اہداف پر داغے ہیں۔

 

کچھ حلقوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے میزائل ذخائر کم ہو رہے ہیں، لیکن اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کی شدت میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔

 

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب پر 10 خیبر شکن میزائل داغے اور خبردار کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو خیبر شکن میزائل سے نشانہ بنایا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔