تازہ ترین - 11 مارچ 2026
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
انٹرٹینمنٹ - 11 مارچ 2026
بھارتی ماڈل سوراب بیدی نے بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر اپنا موقف بیان کر دیا۔
یہ افواہیں ایک وائرل ویڈیو کے بعد پھیلیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
شروع میں دونوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن اب سوراب بیدی نے وضاحت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بیدی نے ڈیٹنگ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیسے ملائیکا اروڑا کے دوست بنے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے ابتدائی دنوں میں ماڈل مینجمنٹ اور بیک اسٹیج ڈائریکٹرز دلناز دارو والا اور وہبز مہتا نے انہیں بہت مدد دی، اور اسی دوران ان کی ملائیکا اروڑا کے ساتھ اچھی دوستی ہوئی۔
وائرل ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوراب بیدی نے کہا کہ لوگوں کو کسی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کیونکہ اس سے کسی کی ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا پہلے بھی اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں رہیں، جسے ارجن کپور نے باقاعدہ طور پر ختم ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
دیکھیں

