دنیا - 14 مارچ 2026
امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ
دنیا - 14 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور دیگر فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے سب سے طاقتور حملے کیے ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ خارگ جزیرے میں موجود ہر فوجی ہدف مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور امریکی ہتھیار سب سے زیادہ طاقتور اور جدید ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جلد جہازوں کی حفاظت کرے گی، ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہو سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے تک جنگ جاری رہے گی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایرانی فوج اور اس حکومت سے وابستہ دیگر تمام افراد کیلئے یہ عقلمندی ہوگی کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔
دیکھیں

