پاکستان نے طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا

news-banner

دنیا - 17 مارچ 2026

پاکستان نے طالبان ترجمان کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اپنی کارروائیوں کی وضاحت کر دی ہے۔

 

وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق کابل اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروہوں کا اسلحہ اور تکنیکی سامان موجود تھا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی نہایت درستگی کے ساتھ کی گئی تاکہ کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے، اور ان مقامات کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

 

حکومت نے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ نشانہ بننے والی جگہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا مرکز تھی، اور کہا کہ یہ دعویٰ حقائق کو مسخ کرنے اور سرحد پار دہشت گردی کو چھپانے کی کوشش ہے۔