پاکستان - 17 مارچ 2026
پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے
پاکستان - 17 مارچ 2026
دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مسلسل اور قریبی رابطہ موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال اور علاقائی پیش رفت بھی زیر بحث آئی، جس کی تصدیق پہلے ہی پریس بریفنگ میں کی جا چکی ہے۔
مزید یہ کہ چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ یوئے شیاو یونگ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی افغانستان اور خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ثالثی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسے دعوے بے بنیاد ہیں۔
دیکھیں

