ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں20 فیصد اضافہ ریکارڈ

news-banner

تازہ ترین - 17 مارچ 2026

کراچی: پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

 اس دوران آئی ٹی ایکسپورٹس کا حجم 36 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہا۔

 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد مجموعی حجم 2 ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 

مزید بتایا گیا کہ حکومت نے مالی سال 2026 کیلئے آئی ٹی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔