تازہ ترین - 17 مارچ 2026
بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟
انٹرٹینمنٹ - 17 مارچ 2026
معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ کی جانب سے بہو ایمان فاطمہ سے صلح کے لیے شرائط سامنے آ گئی ہیں۔
وشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں رجب بٹ کی والدہ کو اپنے بیٹے اور بہو کے درمیان صلح سے متعلق بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایمان فاطمہ واپس آ جائے تو وہ اسے معاف کرنے اور تمام معاملات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہو کو چاہیے کہ وہ واپس آ کر اپنا گھر سنبھالے اور کم از کم رابطہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہو کی واپسی کی خواہش رکھتی ہیں تاکہ شادی کو بچایا جا سکے، اور اگر واپسی پر رجب بٹ ناراض بھی ہوں تو وہ خود معاملے کو سنبھالیں گی۔
رجب بٹ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کسی کی بیٹی کے لیے برا نہیں چاہتیں، ان کی اولین ترجیح صرف اپنے بیٹے کی شادی کو بچانا ہے۔
یاد رہے کہ رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئیں، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے اور معاملہ علیحدگی تک جا پہنچا۔
دیکھیں

