پاکستان - 18 مارچ 2026
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے، 6 افراد جاں بحق
دنیا - 18 مارچ 2026
بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یقاع ویلی کے یاہمار اور شامار ٹاؤن کو نشانہ بنایا، بیروت میں ایک کثیر المنزلہ عمارت بھی مکمل طور پر منہدم ہوگئی، امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بشورہ علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے، یہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج نے عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
اسرائیل بیروت میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے کر رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں، متاثرین کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق 2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں 912 افراد شہید اور 2,100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
لبنان نے اس تنازع میں اس وقت حصہ لیا جب حزب اللہ نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ کی ہلاکت اور اسرائیل کے بار بار حملوں کے ردعمل میں راکٹ اور ڈرون حملے شروع کیے تھے۔
دیکھیں

