پاکستان - 18 مارچ 2026
ایران میں نئے آنے والے رہنما زیادہ جارح مزاج ہو سکتے ہیں، امریکی تجزیہ کار
دنیا - 18 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ایران میں نئے آنے والے رہنما حالیہ شہید ہونے والوں کے مقابلے میں زیادہ جارح مزاج ہو سکتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر تجزیہ کار راس ہیرسن نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اگلی قیادت ممکنہ طور پر ان رہنماؤں سے زیادہ سخت مزاج ہوگی جو حال ہی میں مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای اور قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے ایران-عراق جنگ کے کٹھن تجربات سے مخصوص سفارتی مہارتیں اور خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت حاصل کی تھی، علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ان کی جگہ لینے والا رہنما اس تنازع سے براہ راست متاثر ہوگا۔
ہیرسن نے مزید کہا کہ طویل مدت میں پیش گوئی مشکل ہے، لیکن یہ جنگ نئے رہنماؤں کی اسٹریٹجک سوچ کو شکل دے گی، جیسے ایران-عراق جنگ نے پچھلے رہنماؤں کے فیصلوں پر اثر ڈالا تھا۔
دیکھیں

