پاکستان - 18 مارچ 2026
ذاکر خان کی ہسپتال سے ویڈیو وائرل، مداحوں میں تشویش
انٹرٹینمنٹ - 18 مارچ 2026
دہلی: بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار ہنسی مذاق کے بجائے ہسپتال سے جاری ویڈیو کی وجہ سے۔
ویڈیو میں ذاکر خان ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں مریضوں والا لباس پہنے، پُرسکون بستر پر آرام کرتے نظر آئے۔
ان کے بھائی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ کمرہ کسی فائیو سٹار ہوٹل سے کم نہیں۔
ویڈیو کے دوران جب ان سے صحت کے بارے میں پوچھا گیا تو ذاکر خان نے کیمرے کی طرف امن کا نشان بنایا اور کہا کہ “میچ ایک اہم مرحلے میں ہے۔”
مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں دیں تاکہ وہ عید سے پہلے ٹھیک ہو جائیں۔ ایک صارف نے لکھا: “ذاکر بھائی کیسے ہو تم؟ جلدی صحت یاب ہو جائیں، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔”
گزشتہ ماہ ذاکر خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے لائیو شوز سے وقفہ لے رہے ہیں تاکہ اپنی صحت بہتر بنائیں اور ادھورے تحریری کام مکمل کریں۔
اگرچہ مداح تشویش میں مبتلا ہوئے، ذاکر خان نے بعد میں وضاحت کی کہ وہ زیادہ بیمار نہیں ہیں اور میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اپنی محبت اور فکر سوشل میڈیا پر ظاہر کی۔
دیکھیں

