سلیم خان کو کئی ہفتوں کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 18 مارچ 2026

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو کئی ہفتوں کے علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور انہیں گھر منتقل کر دیا گیا، وہ برین ہیمرج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سالہ سابق اداکار اور فلم پروڈیوسر سلیم خان 17 فروری کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

 

 دوران علاج انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور برین ہیمرج کے باعث احتیاطاً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی عمر کے پیش نظر مکمل صحتیابی میں وقت لگا۔

 

منگل کی صبح سلمان خان ہسپتال پہنچے جبکہ ان کے دیگر بچے ارباز خان، الویرا اور ارپیتا، داماد اتول اگنی ہوتری اور ایوش شرما بھی ان کی عیادت کے لیے آئے۔

 

 ان کی اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی ہسپتال میں موجود رہیں۔

 

ان کے دیرینہ ساتھی جاوید اختر کے علاوہ معروف شخصیات جیسے عامر خان، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر اور سنجے دت بھی انہیں دیکھنے ہسپتال آئے۔